نیپال کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تیندوے نے ہلچل مچادی

رن وے کے اطراف تیندوے کو دیکھے جانے کی اطلاع پر ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کردیا گیا


ویب ڈیسک April 03, 2017
رن وے کے اطراف تیندوے کو دیکھے جانے کی اطلاع پر ایئرپورٹ کو فوری طور پر بند کردیا گیا، فوٹو؛ فائل

نیپال کے واحد بین الاقوامی ایئرپورٹ پر تیندوے کی آمد کے بعد ہلچل مچ گئی اور ہوائی اڈے کو وقتی طور پر بند کردیا گیا۔

نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو میں واقع تریبھوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ اس وقت بند کروادیا گیا جب ایک پائلٹ نے رن وے کے اطراف تیندوے کو دوڑتے دیکھا اور اس کی اطلاع کنٹرول ٹاور کو دی جس کے بعد عملہ حرکت میں آگیا اور تیندوے کی تلاش شروع کردی۔

وائلڈ لائف اور سیکیورٹی اہلکاروں نے ایئرپورٹ کے اطراف نالے اور پائپ بند کردیئے جو ممکنہ طور پر اس جانور کی کچھار ہوسکتے تھے۔ ایئرپورٹ ترجمان نے بتایا کہ وائلڈ لائف، سیکیورٹی اور فائر بریگیڈ کے 50 سے زائد اہلکاروں نے تیندوے کی تلاش کی جس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ ایئرپورٹ حکام نے تیندوے کا سراغ نہ ملنے پر کچھ دیر بعد ہوائی اڈے کو کھول دیا۔

ایئرپورٹ پورٹ پر تیندوے کی موجودگی کی اطلاع پر اس دوران صرف ایک فلائٹ میں تاخیر ہوئی۔ تریبھوان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سالانہ 30 لاکھ مسافر سفر کرتے ہیں اور ایئرپورٹ پر 13 ہیلی کاپٹر رکھنے کی گنجائش ہے جب کہ ہوائی اڈے پر 30 بین الاقوامی پروازیں اپنی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں