اسرائیلی فورسز نے 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

فوج نے مغربی کنارے جاتے ہوئے فلسطینیوں کی کاروں پر پراسرار کیمیکل چھڑکنا شروع کر دیا


News Agencies July 30, 2012
فوج نے مغربی کنارے جاتے ہوئے فلسطینیوں کی کاروں پر پراسرار کیمیکل چھڑکنا شروع کر دیا. فائل فوٹو

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مغربی کنارے کے علاقے میں مختلف کارروائیوں میں 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ رملہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے رملا، نابلوس، قلقلیہ اور بیت اللھم کے علاقوں میں اپنی تلاش، چھاپوں اور دیگر کارروائیوں کے دوران 16فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔

دریں اثناء فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے سیکیورٹی کے نام پر مغربی کنارے میں اپنے رشتے داروں اور اقارب کو ملنے جانے والے عرب شہریوں کی کاروں پر ایک نامعلوم کیمیکل چھڑکنا شروع کردیا۔ شہریوں نے اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن جمال زحالقہ کو بتایا کہ مقبوضہ فلسطین سے مغربی کنارے جاتے ہوئے شہریوں کو اتار کر ان کی کاروں پر مخصوص کیمیکل چھڑکا جاتا ہے۔ غزہ پٹی سے جنوبی اسرائیل پر مزاحمت کاروں کی جانب سے تین راکٹ فائر کیے گئے تاہم کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں