سائبیریا جنگل کی آگ نے قریبی شہروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

دھویں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے ایئر پورٹ بند،گرمی کا ایک سو ستر سالہ ریکارڈٹوٹ گیا


INP July 30, 2012
دھویں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے ایئر پورٹ بند،گرمی کا ایک سو ستر سالہ ریکارڈٹوٹ گیا۔ فوٹو ای ایف پی

MILAN: سائبیریا کے جنگلات میں شدید گرمی کے باعث لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی ہے جس کی وجہ سے گہرے دھویں نے قریبی شہروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق سائبیریین جنگلات میں گزشتہ دو مہینے سے لگی آگ کی وجہ سے شہری علاقے بھی متاثر ہورہے ہیں۔ دھویں کے گہرے بادلوں کی وجہ سے ٹامسک کا ایئر پورٹ بند کر دیا گیا اور متعدد پروازوں کو منسوخ یا ملتوی کر دیا گیا۔ روسی وزارت ایمرجنسی کا کہنا ہے کہ گرمی کا ایک سو ستر سالہ ریکارڈٹوٹ گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں