بھارت نے پاکستان کیلئے ویزے کا اجرا مؤخر کر دیا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا۔


/AFP January 15, 2013
بھارت کے وزیر داخلہ آر کے سنگھ نے کہا کہ ویزا پروگرام کو کچھ ٹیکنیکل رکاوٹوں کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

ISLAMABAD: بھارت نے پاکستان کے بزرگ افراد کو سرحد پر ویزا جاری کرنے کا پروگرام اس کے شروع ہونے کے چند گھنٹوں بعد ہی مؤخر کر دیا۔

بھارت کے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری آر کے سنگھ نے کہا کہ ویزا پروگرام کو کچھ ٹیکنیکل رکاوٹوں کی وجہ سے مؤخر کیا گیا ہے اور متعلقہ ایجنسیوں کی مدد سے ان رکاوٹوں کو دور کرنے کے بعد اسے دوبارہ شروع کرنے پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ویزا معاہدہ گزشتہ ماہ طے پایا تھا جس کا مقصد دونوں ممالک کے شہریوں کے لئے سفری سہولیات کو آسان بنانا تھا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ویزا معاہدہ مؤخر کرنے کی ایک وجہ دونوں ممالک کے درمیان لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے مسئلے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں