بھارت میں پاکستانی فنکاروں کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا
ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی دھمکیوں کی وجہ سے متعدد فنکاروں نے بھارت جانے کا ارادہ ملتوی کردیا۔
ISLAMABAD:
پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی کے رشتے کو مضبوط بنانے کی باتیں اور دعوی دھرے کے دھرے رہ گئے۔
بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نے ایک بار پھر پاکستانی فنکاروں اور کھلاڑیوں کو دھمکیاں دینا شروع کردیں جس کی وجہ سے بھارت جانے والے متعدد فنکاروں نے بھارت جانے کا ارادہ ملتوی کردیا،گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کو جو انڈین پرئیمیر لیگ کھیلنے بھارت گئے تھے فوری طور پر ملک چھوڑ نے کی دھمکی دی۔
جس کے بعد پاکستانی کھلاڑی وطن واپس آگئے،جب کہ پاکستان کے مزاحیہ فنکار جنھیں انڈین لافٹر چیلنج میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی اس میں شرکت کے لیے چند پاکستان فنکار اس ماہ کی20 تاریخ کو ممبئی جانے والے تھے لیکن ان دھمکیوں کی وجہ سے انھوں نے فی الحال معذرت کرلی پاکستانی فنکاروں نے کہا کہ ماضی میں بھی ہندو انتہا پسند تنظیم نے پاکستانی فنکاروں کو نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔
ہندوستانی حکومت ان کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی جس کے بعد پاکستانی مزاحیہ فنکاروں نے کسی بھی بھارتی چینلز کے پروگرام میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا لیکن گزشتہ ایک سال کے دوران جب کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز کیا۔