ویرات کوہلی نے بھارتی کرکٹ بورڈ سے بڑا مطالبہ کردیا

روی شاستری نے بھی ٹاپ پلیئرز کو دیے جانے والے سالانہ 2کروڑ روپے کو مونگ پھلی کا دانہ قرار دیا ہے۔


Sports Desk April 04, 2017
روی شاستری نے بھی ٹاپ پلیئرز کو دیے جانے والے سالانہ 2کروڑ روپے کو مونگ پھلی کا دانہ قرار دیا ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے اپنے بورڈز سے اے گریڈ کرکٹرز کو سالانہ 5 کروڑ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کردیا۔

کوہلی نے کہاکہ دوسرے ممالک کی بانسبت بھارتی کھلاڑیوں کو کم معاوضہ دیا جاتا ہے، اے گریڈ والوں کو کم سے کم 5 کروڑ روپے سالانہ ملنے چاہئیں جبکہ حال ہی میں بی سی سی آئی کی جانب سے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت اے گریڈ کرکٹرز کو دو کروڑ روپے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انھوں نے اس حوالے سے انگلینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی مثال دی جو سالانہ 10 سے 12 کروڑ روپے وصول کرتے ہیں، انھیں اس سلسلے میں کوچ انیل کمبلے کی حمایت بھی حاصل ہے۔

دوسری جانب روی شاستری نے بھی ٹاپ پلیئرز کو دیے جانے والے سالانہ 2کروڑ روپے کو مونگ پھلی کا دانہ قرار دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔