دہشتگردی کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کو متحد ہوکر کوشش کرنی ہوگی حنا ربانی کھر

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیں غربت کے خاتمے اور دہشت گردی کی وجوہات پر بھی غور کرنا ہوگا، حنا ربانی کھر


ویب ڈیسک January 16, 2013
پاکستان افغانستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کی حمایت کرتا ہے، حنا ربانی کھر۔ فوٹو: فائل

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام ممالک کو متحدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ایک دن میں ممکن نہیں، اس کے لئے کئی برس لگ سکتے ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ صرف طاقت کے ذریعے ممکن نہیں، ہمیں غربت کے خاتمے اور دہشت گردی کی وجوہات پر بھی غور کرنا ہوگا۔


حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل کی حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہیں۔ انہوں نےکہا کہ پاکستان کے ایک لاکھ 50 ہزار فوجی مغربی سرحد پر دہشتگردوں کے خلاف برسر پیکار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں