خاتون صحافی کو تھپڑ مارنے کی دھمکی پر سندرلینڈ کے کوچ نے معافی مانگ لی

سندرلینڈ کے منیجر نے فون پر خاتون رپورٹر سے معذرت کرلی۔


AFP April 04, 2017
سندرلینڈ کے منیجر نے فون پر خاتون رپورٹر سے معذرت کرلی۔ فوٹو: نیٹ

سندرلینڈ فٹبال کلب کے منیجر ڈیوڈ موئز نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ مارنے کی 'دھمکی' دینے پر معذرت کرلی۔

میچ کے بعد انٹرویو میں کسی سوال پر خفا ہوجانے والے موئز نے برطانوی نشریاتی ادارے کی خاتون صحافی ویسکی اسپارکس سے بدتمیزی کی تھی، انھیں گمان تھا کہ ٹی وی کیمرے بند ہوچکے ہیں لیکن درحقیقت اس وقت کی ریکارڈنگ بھی ہوگئی جس کے بعد یہ خبر گذشتہ دن میڈیا میں آگئی، جس پر سندرلینڈ کے منیجر نے فون پر خاتون رپورٹر سے معذرت کرلی۔

کلب ترجمان کے بعد یہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہوگیا، دوسری جانب نشریاتی ادارے نے بھی معاملہ حل ہونے کی تصدیق کردی، انھوں نے کہاکہ موئز کی معذرت کو ہماری خاتون رپورٹر نے قبول کرلیا ہے۔ سندرلینڈ اور بورنلے کے درمیان مقابلہ 18 مارچ کو بغیر کسی گول کے برابر ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔