سیاسی طاقت کی غیر منتخب عناصر کو منتقلی روکی جائے آصف زرداری
ذوالفقارعلی بھٹونے عوام کوسیاسی طاقت کامنبع بنایا، سابق صدر
پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین وسابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی 39 ویں برسی آج منائی جارہی ہے جس کے تحت سندھ میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
برسی پر اپنے پیغام میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدرآصف زرداری نے کہاکہ شہید بھٹونے پاکستانی عوام کو سیاسی طاقت کا منبع بنایا لیکن یہ بات سوہان روح بن گئی ہے کہ سیاسی طاقت عوام کے ہاتھوں سے نکل کر غیرمنتخب عناصرکومنتقل ہورہی ہے۔ عظیم لیڈر کوخراجِ عقیدت پیش کرنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ اس منتقلی کو روکاجائے اور اسے منتخب نمائندوں کو واپس کرایاجائے۔
برسی کے موقع پرمرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں منعقد ہوگی جس کے بعد جلسے سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینزکے صدرآصف زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اہم سیاسی خطاب کریںگے۔ جلسے کے بعد شام 7 بجے نوڈیرو ہاؤس میں پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ( سی ای سی) کا اہم اجلاس منعقد ہوگا جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی طے کی جائے گی۔ جلسے کے موقع آصف زرداری اوربلاول بھٹو زرداری مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے خلاف اہم سیاسی اعلانات کرسکتے ہیں۔
لاڑکانہ میں شہدا کے مزار اور جلسہ گاہ کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں کارکنان کے بیٹھنے کے لیے42کیمپس لگاکرقالین بچھائے گئے ہیں۔ دوسری جانب برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، شریک چیئرمین آصف زرداری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی رہنما بھی نوڈیرو پہنچ چکے ہیں۔
پیپلزپارٹی کے زیراہتمام ملک بھر میں ڈویژن، ضلع، تحصیل اور سٹی کی سطح پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ مختلف مقامات پرسیمینارز اور دیگرتقریبات بھی منعقد ہوں گی جس میں ذوالفقارعلی بھٹوکی شخصیت اورجمہوریت کے لیے خدمات پرتفصیل سے روشنی ڈالی جائے گی۔ مرکزی تقریب میں لاہور سمیت ملک بھر سے کارکن شریک ہوں گے۔
پیپلزپارٹی (ورکرز) کے سربراہ ڈاکٹر صفدرعباسی کے اعلان کے مطابق ذوالفقارعلی بھٹوکی برسی کے موقع پرملک بھر میں قرآن خوانی اورفاتحہ خوانی کی تقریبات منعقدکی جائیں گی۔ علاوہ ازیں برسی پراپنے پیغام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ قائدعوام کے مشن کے سامنے حائل کردہ تمام خرابیاں و رکاوٹیں پاکستانی عوام کی مدد سے دور کردی جائیں گی۔