ٹی سی پی نے 528 روپے کلو قیمت پر 20 ہزار ٹن چینی خرید لی

3.3 لاکھ ٹن کے ٹینڈر پر شوگر ملز نے 52.8 تا 59.25 روپے کلو تک 71 بولیاں جمع کرائیں۔


Business Reporter January 16, 2013
سب سے کم قیمت پر 2 ملز کو ٹینڈر ایوارڈ، دیگر سے خریداری کیلیے پرائس میچنگ کی شرط۔ فوٹو: فائل

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان(ٹی سی پی) نے 2شوگر ملوں سے 20 ہزار ٹن چینی 52.80 روپے کلو قیمت پر خریدنے کا سودا طے کرلیا ہے۔

ٹی سی پی کی جانب سے مقامی شوگر ملوں سے 3لاکھ 30ہزار ٹن چینی کی خریداری کے لیے جاری کردہ ٹینڈر کے جواب میں مقامی شوگر ملوں کی جانب سے 6 لاکھ 60 ہزار ٹن چینی کی فروخت کے لیے 71بولیاں جمع کرائی گئیں جس میں 52.80روپے فی کلو سے 59.25 روپے فی کلو تک کی بولی دی گئی۔



2 شوگر ملوں کمالیہ شوگر ملز اور ہدا شوگر ملز نے 10/10 ہزار ٹن کے لیے 52 ہزار 800 روپے فی ٹن کی کم سے کم بولیاں جمع کرائیں جس پر دونوں شوگر ملوں کو مجموعی طور پر 20 ہزار ٹن چینی کی فروخت کے لیے ٹینڈر ایوارڈ کر دیے گئے۔

جبکہ باقی پارٹیوں کو 52 ہزار 800 روپے فی ٹن کی پیشکش کے مساوی پرائس کی آفر کی گئی۔ واضح رہے کہ ٹی سی پی نے ای سی سی کی ہدایت پر 14 دسمبر 2012 کو جاری کردہ ٹینڈر میں شوگر ملوں سے کم سے کم 5 ہزار ٹن اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ٹن چینی کی فروخت کے لیے پیشکشیں طلب کی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |