بے گناہوں کو مارنے والے طالبان کے حق میں نہیں سمیع الحق

طالبان لادینی قوتوں کیخلاف برسر پیکارہیں، غیر مسلموں کو صرف جہاد پراعتراض ہے


Numainda Express April 04, 2017
طالبان لادینی قوتوں کیخلاف برسر پیکارہیں، غیر مسلموں کو صرف جہاد پراعتراض ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

KOHAT: جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے کہا ہے بے گناہوں کو مارنے والے طالبان کے حق میں نہیں ہیں، طالبان آج تن تنہا لادینی قوتوں کیخلاف برسر پیکار ہیں۔

مدرسہ المرکزاسلامی غوریوالہ بنوں میں حفاظ کرام اور علما کے جلسہ دستاربندی اور ختم بخاری شریف کے موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہاکہ غیر مسلموں کوہمارے حج، زکوٰۃ، نماز، روزہ اور تبلیغ پرنہیں جہاد پر اعتراض ہے۔ وہ جہادکو دہشت گردی کا نام دیتے ہیں تاہم ظالم سامراج کے خلاف کھڑا ہونا اورجہاد کرنا فرض ہے۔

مولانا سمیع الحق نے کہا کہ دارالعلوم حقانیہ کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دینے کی سازشیں کی جا رہی ہیں حالانکہ وہاں مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے 15ہزار سے زائد طلباء اور علماء پڑھ رہے ہیں، وہ اتنے مہذب ہیں کہ آج تک کسی نے ایک دوسرے کو تھپڑ بھی نہیں مارا۔ انھوں نے کہا امریکا اور لادینی قوتوں سے قرآن کی تیاری اور ان کی جدوجہد برداشت نہیں ہوتی، یہ لوگ کہتے ہیں کوئی توہین رسالت کرے تو اُنہیں سزا نہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔