الیکشن کمیشن کے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی

سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر لگائی گئی ہے، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 04, 2017
پابندی کا اطلاق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں ہوگا فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں اپنے دفاتر میں سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اپنے دفاتر میں فیس بک، ٹوئٹر سمیت سماجی رابطوں کی دیگر ویب سائیٹس اور یو ٹیوب کے استعمال پر پابندی لگادی ہے، پابندی کا اطلاق الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ، صوبائی اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے دفاتر پر ہوگا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی الیکشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر ہیکرز کے حملوں کے پیش نظر لگائی گئی ہے، اس کے علاوہ سوشل میڈیا کا استعمال روکنے سے دفاتر میں نظم و ضبط بھی پیدا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔