آئل ٹینکرزایسوسی ایشن نے وزارت پیٹرولیم سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی

مذاکرات میں سیلزٹیکس میں اضافے کا فیصلہ 30 جون تک مؤخر کردیا گیا


ویب ڈیسک April 04, 2017
مذاکرات میں سیلزٹیکس میں اضافے کا فیصلہ 30 جون تک مؤخر کردیا گیا،فوٹو:فائل

وزارت پیٹرولیم اور آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مابین ٹیکس پر ہونے والے مزاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئل ٹینکرز کنٹریکٹر ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے باعث شہر کے بیشتر پمپس پر پیٹرول کا بحران پید ا ہوگیا تھا اورعوام کی بڑی تعداد پیٹرول کے حصول کے لیے پریشان نظر آئی۔ کراچی میں ڈیفنس، بلدیہ، صدر، گارڈن، لائنزایریا سمیت مختلف علاقوں میں پیٹرول پمپس پر شہریوں کا رش دیکھنے میں آیا جہاں شہری پیٹرول کے لیے گاڑیوں کے علاوہ مزید بحران کے خدشے کے پیش نظر بوتلیں اور بڑے کین لیے لائنوں میں کھڑے رہے جب کہ اس دوران شہریوں کے درمیان لائنوں کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پیٹرول بحران کے باعث بارات گدھا گاڑی پر دلہن لینے پہنچ گئی

بعض علاقوں میں پیٹرول مالکان مہنگے داموں پیٹرول فروخت کرتے رہے جبکہ کلفٹن اور ڈیفنس سمیت شہر کے مختلف علاقوں کیماڑی، کورنگی، کیماڑی، سلطان آباد، شیریں جناح کالونی سمیت اوراولڈ سٹی ایریا میں بھی بیشتر پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے۔ آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے رہنما انورمروت کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج 16 فیصد اضافی سیلز ٹیکس کے خلاف ہے۔

آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال اور مطالبات کے حوالے سے ڈی جی پیٹرولیم اور چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری اور اوگرا کے نمائندگان کے درمیان مزاکرات ہوئے جو کامیاب ہوگئے۔ مزاکرات میں اضافی سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ 30 جون تک مؤخر کردیا گیا۔ جس کے بعد آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال ختم کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |