خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلےکی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی، قومی زلزلہ پیما مرکز


April 04, 2017
زلزلے کا مرکز 159 کلومیٹر زیرزمین کوہ ہندوکش افغانستان میں تھا، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو؛ فائل

GUJRANWALA: خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور، مردان، کوہاٹ اور مالاکنڈ ڈویژن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ اپنے گھروں سے باہرنکل آئے جب کہ زلزلے کے باعث کچے مکانات میں دراڑیں پڑگئیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح نو بج کر49منٹ پر محسوس کیے گئے،زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش میں 159 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔