کسی کو رائے دینے کا حق نہیں کہ میں کس طرح کی ماں ہوں کرینہ کپور

ماں بننا میری زندگی کا نیا موڑ ہے اور میں ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں، کرینہ کپور


ویب ڈیسک April 04, 2017
جب آپ ماں بننا چاہتی ہیں تو پھر اس کے لیے وقت کا انتخاب بھی خود ہی کرنا چاہیے،کرینہ۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: بالی ووڈ کی سپر اسٹار کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ کسی کو یہ رائے دینے کا حق حاصل نہیں کہ میں کس طرح کی ماں ہوں۔


کرینہ کپور خان گزشتہ برس ماں بنی تھیں لیکن تب سے وہ مسلسل خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں پہلے ان کے بچے تیمور کا نام سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر بحث کا باعث بنا اور اب بحیثیت ماں بچے کی پرورش میں ان کے کردار پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرینہ کپور کی ماں بننے کے بعد شوبز کی دنیا میں واپسی

کرینہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ دوران حمل ایک عورت کو بہت احتیاط کرنا پڑتی ہے لیکن یہ تمام باتیں کبھی میرے لیے مشکلات کا باعث نہیں بنیں،ماں بننا میری زندگی کا نیا موڑ ہے اور میں ہر روز نئی چیزیں سیکھ رہی ہوں۔ یہ ایک طویل سفر ہے لیکن میں اور سیف علی خان اس حوالے سے بہت پرجوش ہیں۔ بھارت میں عام طور پر عورت سے ایسے ہی سوال پوچھے جاتے ہیں کہ آپ کی شادی کو بہت وقت ہوگیا پھر بچے کیوں نہیں یا پھر یہ کہا جاتا ہے کہ بھئی ماں بننے کی یہی عمر ہے۔ یہ تمام باتیں مجھے کبھی پریشان نہیں کرتیں کیونکہ مجھے پتہ ہے مغربی ممالک میں خواتین 40 برس کی عمر کے بعد بھی ماں بنتی ہیں۔ اس لیے کہ جب آپ ماں بننا چاہتی ہیں تو پھر اس کے وقت کا انتخاب بھی خود ہی کرنا چاہیے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کرینہ کپوراور سیف علی خان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد

تیمور کی پیدائش کے فوری بعد اپنے پیشہ وارانہ معاملات دوبارہ شروع کرنے کے معاملے پر کرینہ کا کہنا تھا کہ ہر عورت اس مرحلے سے گزرتی ہے اور اس معاملے میں ہر ایک کی اپنی رائے ہے، ہاں میں بچے کے دنیا میں آنے کے کچھ ہی دن بعد اپنے پیشے سے دوبارہ منسلک ہوگئی لیکن یہ انتہائی مایوس کن بات ہے کہ لوگ اس معاملے پر اس قدر غور کررہے ہیں، کسی کو بھی یہ اختیار نہیں کہ میرا طرز زندگی کیا ہے یا میں کس طرح کی ماں ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔