نادرا کی نااہلی بدین کی ہزاروں خواتین شناختی کارڈ سے محروم

15 جنوری تک38 ہزارکارڈ بنانے کا ہدف تھا صرف 22 سو بن سکے،سماجی تنظیم


Express News Desk January 16, 2013
شناختی کارڈ نہ بننے کی وجہ سے ہزاروں خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل نہیں کرسکی ہیں۔فوٹو: فائل

بدین میں ہزاروں خواتین شناختی کارڈ بنوانے سے محروم ہیں جبکہ 15 جنوری تک 38 ہزار خواتین کے شناختی کارڈ بنانے کا کام مکمل ہونا تھا لیکن نادرا کے عدم تعاون کی وجہ سے صرف 22 سو خواتین کے شناختی کارڈ بن سکے ہیں۔

یہ بات ایک سماجی تنظیم ڈیوکان نے ایک بیان میں کہی، ان کا کہنا ہے کہ 38 ہزار دیہی خواتین کو ان کے گھروں پر شناختی کارڈ بنوانے کے لیے جو کام ڈیوکان تنظیم کو سونپا گیا تھا اس کے لیے نادرا کے افسران اور عملے کے ساتھ کئی اجلاس ہوئے لیکن کہیں سے کوئی مثبت ردعمل نہ آیا جبکہ سیاسی پارٹیوں نے بھی اس سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

6

شناختی کارڈ نہ بننے کی وجہ سے ہزاروں خواتین بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے استفادہ حاصل نہیں کرسکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں