طاہر القادری کے طریقے کی حمایت نہیں کرتے جلال محمود شاہ

انتخابی اصلاحات کامطالبہ درست ،احتجاج و دھرنوں سے حکومت گرانا اچھا نہیں


Numainda Express January 16, 2013
جے ایم سید فاونڈیشن کے زیر اہتمام کتاب کی رونمائی کی تقریب سے سندھ یونائٹڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ خطاب کر رہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کے سربراہ سید جلال محمود شاہ کا کہنا ہے کہ وہ طاہر القادری کے انتخابی اصلاحات میں تبدیلی کے مطالبے کو تو درست تسلیم کرتے ہیں، تاہم مطالبات کی منظوری کے لیے اپنائے جانے والے طریقہ کار کی حمایت نہیں کرتے ہیں۔

سندھ میوزیم کے ممتاز مرزا آڈیٹوریم میں جی ایم سید کی سالگرہ کے حوالے سے تحریر کردہ کتابوں کی ان کی جانب سے ترجمے کردہ کتب کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ دھرنے، مارچ اور احتجاج تمام جماعتوں کا حق ہے، لیکن ایسے طریقوں سے حکومت کو گرانا درست نہیں، ایسے تمام طریقوں کی سندھ یونائیٹڈ پارٹی مخالفت کرتی ہے، جی ایم سید کی لکھی گئی کتابوں کے ساتھ کسی کو بھی چھیڑ چھاڑ کی اجازت نہیں دیں گے۔

7

انھوں نے اپنی کتابوں میں جو لکھا وہ صحیح لکھا چاہے وہ کسی کو پسند آئے یا نہ آئے، سائیں جی ایم سید کا فلسفہ آج درست ثابت ہو رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قائد اعظم کی جانب سے جی ایم سید کو لکھے گئے خطوط اور ان کے جوابات کو کتابی شکل دی جارہی ہے اور بہت جلد اس کتاب کو جی ایم سید فاونڈیشن کے تحت شائع کر کے منظر عام پر لایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں