شوہر نے بیوی و سسرالیوں کو فراڈ کے الزام میں گرفتارکرا دیا
55لاکھ روپے ہڑپ کرنے کا الزام، عدالت نے چاروں ملزمان کی ضمانت منظور کر لی
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی عدالت میں جامشورو سوسائٹی کے رہائشی غلام محمد جویو کی اپنی بیوی اور دیگر سسرالیوں کیخلاف فراڈ کے ذریعے 55 لاکھ روپے ہڑپ کرنے کیخلاف درخواست پر جامشورو پولیس نے دادو کے علاقے غریب آباد کالونی کے گھر پر چھاپہ مار کر اس کی اہلیہ مسمات شبانہ، سالی زرینہ، سسر محمد بخش جویو، سالے شریف جویو کو گرفتار کرکے فرسٹ سول جج کوٹری کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ملزمان کا3 روزہ تفتیشی ریمانڈ دیدیا بعدازاںعدالت نے چاروں ملزمان کی 50,50ہزار روپے کی ضمانت منظور کر لی۔
پٹیشنر نے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی بیوی، ساس، سسر، سالے اور سالی نے اس سے فراڈ کر کے 55 لاکھ روپے وصول کیے اور رقم واپس کرنے کے بجائے اس پر مختلف الزامات لگائے جا رہے ہیں، جس پر عدالت نے پولیس کو مذکورہ افراد کو گرفتار کر کے پیش کرنیکا حکم دیا تھا۔