پاک فوج ملک کی سلامتی کےلیے کردار جاری رکھے گی آرمی چیف

ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے، سربراہ پاک فوج


ویب ڈیسک April 04, 2017
ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے، سربراہ پاک فوج فوٹو: فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کےلیے کردار جاری رکھے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اعزاز میں لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں آرمی چیف نے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی سے بات چیت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے تارکین وطن کوپاکستان کے حالات سے آگاہ کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک کی سلامتی کےلیے کردار جاری رکھے گی۔

[fb-post-embed url="https://www.facebook.com/OfficialDGISPR/posts/1699003557063758"]

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے ملک کی ترقی میں کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی میں بیرون ملک پاکستانیوں کا کردار قابل تعریف ہے جب کہ اوور سیز پاکستانیوں نے بھی پاک فوج کے کردار کو قابل فخر قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |