ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ پاکستان نے آئی سی سی کو تحفظات سے آگاہ کردیا
ممکن ہو تو میچز ممبئی سے منتقل ورنہ سیکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے، پی سی بی کا خط
ورلڈ کپ کے میزبان ممبئی میں پاکستانی ویمنز ٹیم کی سیکیورٹی خاصی اہمیت اختیار کرگئی ہے۔
اس حوالے سے گذشتہ روز پاکستان نے آئی سی سی کو خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کردیا، اس میں درخواست کی گئی ہے کہ اگر ممکن ہو تو ٹیم کے میچز ممبئی سے منتقل کر دیے جائیں، ورنہ سیکیورٹی مزید بہتربنائی جائے، یاد رہے ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی ہاکی پلیئرز پر گذشتہ دنوں حملے کی کوشش کی گئی جس کے بعد منتظمین نے تمام کھلاڑیوں کو واپس بھجوا دیا۔
اب پاکستانی ٹیم کوویمنز ورلڈ کپ میں شرکت کیلیے 26 جنوری کو بھارت پہنچنا ہے، بھارتی میڈیا میں پہلے یہ خبریں آئیں کہ بی سی سی آئی نے گرین شرٹس کے مقابلے ممبئی سے احمد آباد منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا تاہم بعد میں ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد ایک آفیشل نے بتایاکہ ابھی ہم نے وینیو کی تبدیلی کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
شہر کی صورتحال اور مہاراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن کے خدشات سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا گیا ہے،یہ آئی سی سی کا ایونٹ ہے اس لیے وینیو کی تبدیلی یا پھر یہاں ممبئی میں ہی پاکستانی ٹیم کے میچز برقرار رکھے جانے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ وہی کریگی۔ آفیشل نے مزید کہا کہ وینیو کی اچانک تبدیلی آسان کام نہیں مگر صورتحال کے تحت ہی فیصلہ کیا جائیگا۔
دوسری جانب ایک اور آفیشل کا کہنا ہے کہ متبادل وینیو کا انتخاب یا تبدیلی کے بارے میں حتمی فیصلہ میزبان ہونے کی وجہ سے بی سی سی آئی ہی کریگا، آئی سی سی صرف اس صورت میں حرکت میں آسکتی ہے جب پاکستان ایونٹ سے ہی دستبردار ہوجائے۔ ادھر آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سیکیورٹی ہماری اولین ترجیح ہے، ہم صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔