دورہ پاکستان بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا وزارت داخلہ کو خط

سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے وفد تشکیل دینے کی درخواست کر دی گئی۔


Sports Desk January 16, 2013
سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے وفد تشکیل دینے کی درخواست کر دی گئی۔ فوٹو: فائل

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اپنی وزارت داخلہ کو خط ارسال کر دیا، اس میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے وفد تشکیل دینے کی درخواست کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنی پریمیئر لیگ کو تباہی سے بچانے کیلیے بی سی بی جان توڑ کوششیں کر رہا ہے، اب اس نے مارچ، اپریل میں ٹور کی آس دلائی مگر اس مرتبہ پاکستانی بورڈ کسی جھوٹی تسلی کو تسلیم کرنے پر آمادہ دکھائی نہیں دیتا۔

بنگلہ دیشی بورڈ کے ترجمان جلال یونس نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے ایک سیکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کر لیا اور اس کی تشکیل کیلیے وزارت داخلہ کو خط بھی ارسال کر چکے ہیں، ہم نے پی سی بی کو بھی اس صورتحال سے آگاہ کر دیااور جواب کا انتظار ہے، دوسری جانب بی پی ایل میں پاکستانی پلیئرز کی شرکت کے حوالے سے گورننگ کونسل کے چیئرمین افضل الرحمان سنہا کی امیدیں اب بھی برقرار ہیں۔



انھوں نے کہا کہ ہمیں مثبت اشارے موصول ہوئے ہیں، حال ہی میں ہم نے کھلنا کے چار غیر ملکی کرکٹرز کو آمد کے وقت ویزے جاری کرنے کیلیے خط ارسال کیا، اس میں دو پلیئرز پاکستان کے ہی ہیں۔ دریں اثنا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی گذشتہ روز فرنچائزز کیساتھ طویل میٹنگ ہوئی۔

اس میں پہلے ایڈیشن میں معاوضوں کی عدم ادائیگی، دوسرے ایونٹ میں 25 فیصد معاوضوں کی ادائیگی اور مکمل رقم کی بینک گارٹنی کے معاملات زیرغور آئے،افضل الرحمان سنہا نے میڈیا کو بتایا کہ ہم نے فرنچائزز کو بدھ تک تمام مسائل حل کرنے کا کہا ہے، ڈیڈلائن تک ایسا کرنے میں ناکام ٹیم کو ایونٹ سے خارج کر دیا جائیگا۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی افتتاحی تقریب جمعرات کو منعقد ہو گی جبکہ اگلے روز سے میچز کا آغاز ہو جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں