واٹس ایپ کا نیا آن لائن منی ٹرانسفر فیچر متعارف کرانے پر غور

نئے فیچر کے تحت اسمارٹ فون کے زریعے رقم ایک بینک سے دوسرے بینک میں منتقل کی جاسکے گی


ویب ڈیسک April 04, 2017
نئے فیچر کے تحت اسمارٹ فون کے زریعے رقم ایک بینک سے دوسرے بینک میں منتقل کی جاسکے گی۔ فوٹو؛ فائل

واٹس ایپ انتظامیہ نیا فیچر متعارف کرانے پر غور کررہی جس کے تحت آن لائن پیسے ٹرانسفر کیے جاسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نیا فیچر متعارف کرانے پر غور کررہی جس کے تحت اب ایک بینک سے دوسرے بینک میں آن لائن پیسے ٹرانسفر کیے جاسکیں گے، نئے فیچر پر کام کے لیے بھارت میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشن کے سربراہ کی تعیناتی پر بھی غور ہورہا ہے جو اسمارٹ فون کے ذریعے رقم ایک بینک سے دوسرے بینک میں منتقل کرسکیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : جانیے واٹس ایپ کے 5 مفید ترین فیچرز

رپورٹ کے مطابق نئے فیچر کے حوالے سے خبریں اس وقت سامنے آئیں جب واٹس ایپ کے شریک بانی برین ایکٹن نے دورہ بھارت کے دوران بھارتی حکومت کے عہدیداروں سے ملاقات کی اور واٹس ایپ سروس کو ڈیجیٹل کامرس میں مربوط طریقے سے استعمال کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : اب واٹس ایپ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈ کیے بغیر دیکھیں

رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر واٹس ایپ فیچر ترقی پزیر ممالک میں متعارف کرایا جائے گا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موبائل فون استعمال کرتی ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

سول نافرمانی ؟

Dec 17, 2024 01:47 AM |

بھارت کی شامت

Dec 17, 2024 01:27 AM |