دورہ آسٹریلیا کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

وہ وقت دور نہیں جب ہم عالمی اعزازات ایک ایک کر کے دوبارہ واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے، ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم


Sports Desk April 04, 2017
وہ وقت دور نہیں جب ہم عالمی اعزازات ایک ایک کر کے دوبارہ واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے، ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم۔ فوٹو:فائل

قومی ہاکی ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچ گئی، گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی حاصل کی جبکہ آسٹریلیا سے کلین سوئپ کی خفت اٹھانا پڑی تھی۔

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں ٹاپ ایٹ میں شامل نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں فتح خوش آئند ہے، وہ وقت دور نہیں جب ہم عالمی اعزازات ایک، ایک کر کے دوبارہ واپس لینے میں کامیاب ہو جائیں گے، چیف کوچ کے مطابق قومی کھیل کے زوال کا عرصہ 20 سال پر محیط ہے ناکامیوں کے دور سے نکلنے کے لئے پی ایچ ایف، ٹیم منیجمنٹ اور پلیئرز سب مل کر محنت کر رہے ہیں، پوری امید ہے کہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا دورے کرنے والے کھلاڑی اپنے عمدہ کھیل سے دنیا بھر میں پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو ضرور بلند کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کو تیسرے ہاکی میچ میں شکست؛ سیریز آسٹریلیا کے نام

پاکستان نے 17 مارچ سے 23 مارچ تک نیوزی لینڈ کے خلاف5 میچوں کی سیریز میں حصہ لیا اور پہلا میچ ہارنے کے باوجود سیریز اپنے نام کی، دوسرے مرحلے میں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا پہنچی اور عالمی چیمپئن کے خلاف 4 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لیا۔ قومی ٹیم کی قیادت عبدالحسیم خان نے کی جبکہ دوسرے کھلاڑیوں میں امجد علی، مظہر عباس، عماد شکیل بٹ، محمد علیم بلال، نواز اشفاق، ابوبکر محمود، تصور عباس، تعظیم الحسن، محمد رضوان جونیئر، محمد عاطف مشتاق، محمد فیصل قادر، عرفان جونیئر، محمد عمر بھٹہ، علی شان، اعجاز احمد، محمد دلبر، محمد اظفر یعقوب، محمد ارسلان قادر اور عمیر سرفراز جبکہ آفیشلز میں حنیف خان ٹیم منیجر، خواجہ محمد جنید چیف کوچ، کرنل(ر) محسن علی اسسٹنٹ منیجر، احمد عالم کوچ اور ندیم خان لودھی ویڈیو اینالسٹ شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔