پی ایس ایل حقیقی سپر اسٹارز جگمگائیں گے لورگاٹ
ایونٹ سے انٹرنیشنل کرکٹرز کی پاکستان میں واپسی کا راستہ کھل جائے گا، کنسلٹنٹ
آئی سی سی کے سابق چیف ایگزیکٹیو ہارون لورگاٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے انٹرنیشنل کرکٹرز کی ملک میں واپسی کا راستہ کھل جائیگا۔
کچھ انتہائی بہترین غیرملکی کھلاڑیوں نے اس ایونٹ میں دلچسپی ظاہر کی ہے، پی ایس ایل میں حقیقی سپر اسٹارز جگمگاتے ہوئے دکھائی دیں گے، پی سی بی کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے جائیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایک خلیجی اخبار سے بات چیت کے دوران کیا۔ پی سی بی نے لورگاٹ کی خدمات بطور کنسلٹنٹ اپنے نئے ٹوئنٹی 20 ایونٹ پاکستان سپر لیگ کے لیے حاصل کی ہیں۔
لورگاٹ نے کہا کہ مجھے اس بات کا مکمل یقین ہے کہ غیرملکی کرکٹرز کی پاکستان واپسی ہوگی، انھیں لازمی طور پر وہاں کھیلنا چاہیے کیونکہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں سیکیورٹی سے متعلق منفی پروپیگنڈہ کیا گیا، ویسے بھی پی سی بی کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے سخت ترین انتظامات کرے گا، مختلف ممالک کے چند انتہائی بہترین کھلاڑیوں کی جانب سے پی ایس ایل کے بارے میں حاصل کی گئی معلومات حوصلہ افزا ہیں۔
کچھ کی تصدیق ہوچکی اور چند سے بات چیت جاری ہے، مجھے امید ہے کہ اس ایونٹ میں حقیقی سپر اسٹارز سامنے آئیں گے، انھوں نے کہا کہ میں نے حالیہ کچھ عرصے میں پاکستان کا متعدد مرتبہ دورہ کیا اور لاہور ایک عام مقام کی مانند ہے ۔ ہارون لورگاٹ نے کہا کہ پاکستان کے کرکٹرز انتہائی باصلاحیت اورپی سی بی کی اکیڈمی بھی انتہائی شاندار ہے۔
ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ جب میری بطور آئی سی سی چیف ایگزیکٹیو عہدے کی مدت پوری ہوئی تو مختلف بورڈز کو اپنی خدمات پیش کی تھیں، اسی لیے پی سی بی نے مجھ سے لیگ کے حوالے سے رابطہ کیا۔