بنگلا دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ کا ٹی 20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

بی سی بی، فیملی، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نےمجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا،مشرفی مرتضیٰ


Sports Desk April 04, 2017
بی سی بی، فیملی، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نےمجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا،مشرفی مرتضیٰ ۔ فوٹو : فائل

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضیٰ نے ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

مشرفی مرتضیٰ نے کولمبو میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش کی جانب سے یہ میری آخری ٹی 20 سیریز ہوگی، بی سی بی ، اپنی فیملی، دوستوں اور مداحوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے 15,16 سال تک مجھے بھرپور طریقے سے سپورٹ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :مشرفی مرتضیٰ نے تیز ترین سنچری کا بنگلا دیشی ریکارڈ بنا دیا

مشرفی مرتضیٰ نے اب تک 52 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز کھیلے ہیں اور 37.56 کی اوسط سے 37 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ انہوں نے بنگلا دیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کے فرائض انجام دیئے، جن میں سے 26 میچز میں ان کی ٹیم فاتح رہی۔ وہ بنگلا دیش آئرلینڈ میں سہ ملکی سیریز میں ون ڈے ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |