مہمند ایجنسی میں جماعت الاحرار کے 8 افراد نے ہتھیار ڈال دیئے آئی ایس پی آر

جماعت الاحرار کے آٹھوں افراد نے گزشتہ شب اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، ترجمان پاک فوج

جماعت الاحرار کے آٹھوں افراد نے گزشتہ شب اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، ترجمان پاک فوج، فوٹو؛ فائل

مہمند ایجنسی میں جماعت الاحرار کے 8 افراد نے خود کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مہمند ایجنسی میں جماعت الاحرار کے 8 افراد نے فساد کا راستہ ترک کردیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ کالعدم جماعت الاحرار کے 8 افراد نے گزشتہ شب اپنے آپ کو سیکیورٹی فورسز کے حوالے کردیا جن میں اکبر، گل، سراج اوران کے دیگر پانچ ساتھی شامل ہیں۔
Load Next Story