جامعہ اردو میں جیوف گروپ کے تعاون سے تحقیقی مرکز قائم ہوگا

4 کروڑ روپے لاگت آئے گی،طلبا کو ایم فل،پی ایچ ڈی میں مدد حاصل ہوگی،ڈاکٹر محمد قیصر


Staff Reporter January 16, 2013
جیوف مین گروپ آف انڈسٹریز کے تعاون سے اس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے یونیورسٹی اور صنعتوں کے مابین تعلق کو تقویت ملے گی۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد قیصر نے کہاہے کہ گلشن کیمپس میں جدید تحقیقی سہولیات سے مزین ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا کو تحقیق کی مکمل سہولتیں حاصل ہوں گی۔

جیوف مین گروپ آف انڈسٹریز کے تعاون سے اس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے قیام سے یونیورسٹی اور صنعتوں کے مابین تعلق کو تقویت ملے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے شیخ صبور انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے سلسلے میں منعقدہ سنگ بنیادکی تقریب سے خطاب میںکیا، تقریب سے چیئرمین جیوف مین گروپ آف کمپنیز شیخ صبور اور دیگر نے بھی خطاب کیا، ڈاکٹر محمدقیصر نے کہا کہ فارمیسی میں تیزی سے تبدیلی اور ترقی ہورہی ہے۔

جیوف مین کمپنی کی طرف سے تقریباً 4کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ سے نہ صرف فارمیسی میں تحقیقی معاونت ملے گی بلکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلبا کو بھی تحقیق میں خصوصی مدد حاصل ہوگی چیئرمین جیوف مین گروپ آف کمپنیز شیخ صبور احمد نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ فارمیسی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ خدمات سرانجام دوں جامعہ اردو میں شیخ صبور انسٹی ٹیوٹ آف فارماسیوٹیکل ریسرچ (ایس ایس آئی پی آر)کا قیام اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے اس کی تعمیر سے لے کر لیبارٹریز کے قیام اور اس میں جدید آلات کی فراہمی تک جامعہ سے ہمار ا مکمل تعاون رہے گا، تقریب سے ڈاکٹر قمر الحق ، پروفیسر ڈاکٹر علی اکبر سیال نے بھی خطاب کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں