پریزیڈنٹ ٹرافی فائنل حفیظ نے ایچ بی ایل کو مشکلات کا شکار کر دیا

90 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دیں، اسپنر کے3 شکار، سوئی گیس کے پہلی اننگز میں283 رنز


Sports Reporter January 16, 2013
قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اپنے انفرادی اسکور میں مزید7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 85 پر پویلین لوٹ گئے۔ فوٹو: فائل

پریزیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں محمد حفیظ کی چکمہ دیتی ہوئی گیندوں نے ایچ بی ایل کو مشکلات کا شکار کر دیا۔

ٹیم نے پہلی اننگز میں محض 90 رنز پر 7 وکٹیں گنوا دیں، اسپنر نے تین پلیئرز کو پویلین بھیجا، یونس خان صفر کی خفت کا شکار ہوئے،قبل ازیں سوئی ناردرن گیس نے پہلی اننگز میں283 رنز اسکور کیے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پانچ روزہ فائنل کے دوسرے روز سوئی ناردرن نے 4 وکٹ پر 189 رنز کے ساتھ نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی،اسکور میں مزید 94 رنز کے اضافے سے283 پر تمام پلیئرز رخصت ہوگئے، قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق اپنے انفرادی اسکور میں مزید7 رنز کا اضافہ کرنے کے بعد 85 پر پویلین لوٹ گئے۔



ان کی اننگز میں 12 چوکے اور ایک چھکا بھی شامل تھا، علی وقاص نے 13 چوکوں کی مدد سے 83 رنز بنائے،فہد مسعود نے 65 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگائے،عمر گل نے 49 اور عبدالرحمان نے 98 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں،جواب میں ایچ بی ایل کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہوا ، سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان کوئی اسکور کیے بغیر رن آئوٹ ہو گئے، ہمایوں فرحت اور عبدالرحمان بھی کوئی رن نہ بنا سکے، عمران فرحت 14 اوراسد شفیق7 رنز بنا کر واپس ڈریسنگ روم گئے۔

احمد شہزاد کریز پر ڈٹ گئے، وہ 7 چوں کی مدد سے 37 رنز پر ناٹ آئوٹ ہیں، ان کے ہمراہ موجود عمر گل5 رنز پر حریف بولرزکا مقابلہ کر رہے ہیں، محمد حفیظ نے 12اوورز میں محض9 رنز د دیکر 3کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، اس طرح ایچ بی ایل کو حریف ٹیم کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 193 رنز درکار اور صرف3 وکٹیںمحفوظ ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں