آسٹریلین اوپن انجرڈ سرینا لنگڑاتے ہوئے پہلا مرحلہ عبور کرگئیں
جاپان کی 42 سالہ کمیکو ڈیٹ کروم نے نادیا پیٹروواکو اپ سیٹ شکست دے دی، سارا ایرانی کا قصہ بھی تمام۔
آسٹریلین اوپن میں انجرڈ سرینا ولیمز لنگڑاتے ہوئے پہلا مرحلہ عبور کرگئیں۔
ٹخنے میں تکلیف ان کی امیدیں خواب میں ملانے پر تل گئی، جاپان کی 42 سالہ کمیکو ڈیٹ کروم نے 12 سیڈ نادیا پیٹروواکو اپ سیٹ شکست دے دی، سارا ایرانی کا قصہ بھی آغاز میں ہی تمام ہوگیا، چین کے تاریخ ساز مرد کھلاڑی وو ڈی کا سفر پہلے رائونڈ میں اختتام پزیر ہوگیا، راجر فیڈرر اور اینڈی مرے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن کے دوسرے روزویمنز ٹائٹل کی فیورٹ سرینا ولیمز کورٹ میں اتریں، انھوں نے گذشتہ برس ٹاپ 4 ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، مگر ایڈینا گالویٹس ہال کے خلاف مقابلے کے 19 ویں منٹ میں ہی ٹخنے کی تکلیف سے دوچار ہوگئیں، انھیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی جس کے بعد 15 مرتبہ کی گرینڈ سلم فاتح کھیلنے کے قابل ہوئیں اور حریف کو 54 منٹ میں شکست دیدی۔
بعد ازاں انھوں نے کہا کہ میری تکلیف بڑھ گئی اور سوجن بھی ہورہی ہے، مجھے ایکسرے کرانا پڑے گا، اگر سرینا ولیمز انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوتی ہیں تودفاعی چیمپئن وکٹوریہ آذرنیکا کا خاص طور پر فائدہ ہوگا، انھوں نے پہلے رائونڈ میں رومانیہ کی مونیکا نکولیسکوکو ہرایا، کیرولین ووزینسکی نے جرمنی کی سبائن لیسکی کو زیر کیا۔
سابق ومبلڈن چیمپئن پیٹرا کویٹا بھی اپنا مقابلہ جیت گئیں، اٹلی کی 7 سیڈ سارا ایرانی کو کارلا سواریز نوارو نے پچھاڑ دیا۔ جاپان کی نمبرون 42 سالہ کمیکو ڈیٹ کروم آسٹریلین اوپن کا مین ڈرا میچ جیتنے والی پہلی معمر ترین پلیئر بن گئیں، انھوں نے 12 سیڈ نادیا پیٹروواکو شکست دی۔ مینز سنگلز میں اینڈی مرے نے ڈچ مین روبن ہیس کومات دی ، فیڈرر نے فرانس کے بینوٹ پیئر پر سے فتح پائی۔ کسی بھی گرینڈ سلم کے مین ڈرا میں شامل ہونے والے پہلے چینی مرد پلیئر وو ڈی اپنی تاریخی انٹری کو یادگار نہیں بنا پائے، انھیں کروشیا کے ایوان ڈوڈگ نے ہرایا۔