افسوس ہے برطانیہ ریاست کے بجائے شخصیات کو اہمیت دے رہا ہے ناصر جنجوعہ

الطاف حسین کے معاملے میں بھی ریاست کو اہمیت نہیں دی جا رہی، برطانوی وفد سے شکوہ


APP April 05, 2017
بھارت کی جارہانہ پالیسی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، ناصر جنجوعہ۔ فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ سے برطانوی پارلیمانی وفد نے الگ الگ ملاقات کی ہے ملاقات میں مختلف شعبوں میں دو طر فہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں ملکوں میں عوامی سطح پررابطوں تجارت سرمایہ کاری کے امورپر بھی غور کیا گیا برطانوی پارلیمانی وفد سے ملاقات کے دوران مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے خطے کے معاملات اور پاک برطانیہ تعلقات پر بات چیت کی اور قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا معاملہ اٹھا یا۔

ناصر جنجوعہ نے کہا کہ افسوس ہے برطانیہ ریاست کے بجائے شخصیات کو اہمیت دے رہا ہے، بلوچ علیحدگی پسندوں کو بھی برطانیہ نے پناہ دے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا بھارت کی جارہانہ پالیسی خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، بھارتی رویے سے علاقائی سلامتی کو خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔ ناصر جنجوعہ نے وفد سے مسئلہ کشمیر بھارت سے تعلقات پانی کے مسلے پر بات چیت بھی کی گئی برطانوی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں