بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے عرب ممالک میں نیٹ ورک وسیع کر دیا

امارات میں 2 بھارتی جاسوسوں کوحساس معلومات فراہم کرنے پر 5 اور 10 برس قید کی سزا


INP April 05, 2017
پاکستان سے کلبھوشن یادیو اور امارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری نیٹ ورک کا ثبوت ہے۔ فوٹو : فائل

بھارتی خفیہ ایجنسی'' را'' نے عرب ممالک میں بھی جاسوسی نیٹ ورک وسیع کردیا، متحدہ عرب امارات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را ''کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔

یو اے ای نے 2 بھارتی جاسوسوں کو حساس معلومات بھارت کو فراہم کرنے پر 5 اور10 برس قید کی سزا سنادی۔ گلف نیوز کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پڑوسی اور دیگر ملکوں میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا نیٹ ورک پھیلایا ہواہے۔ پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور متحدہ عرب امارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں