پاکستانی بورڈ بنگلا دیش کو سبق نہیں سکھائے گا

ٹورسے انکارپربائیکاٹ کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے درست نہیں ہوگا، شہریار خان


Sports Reporter April 05, 2017
پاک بھارت سیریز کے تنازع میں سری لنکا ثالث کا کردار ادا نہیں کررہا،چیئرمین فوٹو؛ فائل

پاکستان کی جانب سے بنگلا دیش کو سبق سکھانے کا کوئی امکان نہیں کیونکہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا ہے کہ ٹورسے انکار پر بائیکاٹ کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے درست نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ٹیم 2 باربنگلہ دیش کا دورہ کرچکی لیکن جوابی ٹور ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا، اس بار بھی بی سی بی نے سیکیورٹی وجوہات پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کیلیے آنے سے انکار کر دیا، البتہ پی سی بی کا بنگلا دیش کو سبق سکھانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ کولمبو میں سری لنکن اور بنگلا دیشی بورڈ حکام سے غیر رسمی ملاقاتوں کے بعد چیئرمین شہریار خان وطن واپس آ گئے، انہوں نے تصدیق کی کہ رواں سال بنگال ٹائیگرز کے پاکستان آنے کا کوئی امکان نہیں، ہوسکتا ہے کہ آئندہ سال آجائیں۔

شہریار خان نے کہا کہ ٹور سے انکار پر بائیکاٹ کا فیصلہ انٹرنیشنل کرکٹ کیلیے درست نہیں ہو گا، یواے ای میں میچز کا انعقاد مہنگا ثابت ہوتا ہے، بنگلا دیش کیخلاف ہوم سیریز کی سری لنکا میں میزبانی کر سکتے ہیں لیکن اس سے قبل بات چیت کرتے ہوئے معاملات طے کرنا ہونگے، پڑوسی ملک کی ہائی پرفارمنس ٹیم کے دورے کا شیڈول جلد طے کرلیا جائے گا۔

ایک سوال پر شہریار خان نے کہا کہ آئی لینڈرز پاک بھارت سیریز کے تنازع میں ثالث کا کردار ادا نہیں کررہے، یہ معاملہ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے درمیان ہے، آئی سی سی اجلاس میں اس حوالے سے بات ہوگی جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل تیارکیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں