ضرب عضب شروع نہ کرتے تو داعش پنجے گاڑ لیتی سرتاج عزیز

گزشتہ سال ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں70 فیصد کمی آئی ہے، مشیر خارجہ


ویب ڈیسک April 05, 2017
پاکستان تمام سطح پر امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے، سرتاج عزیز: فوٹو: فائل

JERUSALEM: مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی اور اگر 2014 میں ضرب عضب شروع نہ کرتے تو داعش پنجے گاڑ لیتی۔

اسلام آباد میں ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ اورامریکی سفارتخانے کے زیر اہتمام پاک امریکا مذاکرے میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ سفارتکاری ایک جاری عمل ہے اور اسے جاری رہنا چاہیے، پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے سیکیورٹی اورمعاشی تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان تمام سطح پر امریکا سے بات چیت کرنا چاہتا ہے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط اور معاشی حالت بہترہوچکی ہے، سی پیک سے معاشی ترقی کے مزید راستے ہموارہوئے ہیں۔ 2013 کے بعد 2018 میں بھی پرامن انتقال اقتدار ہوگا، گزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں70 فیصد کمی آئی، آپریشن ضرب عضب سے دہشتگردی کے خاتمے میں مدد ملی جب کہ 2014 میں ضرب عضب شروع نہ کرتے تو وزیرستان میں داعش پنجے گاڑلیتی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |