امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں عمران خان
وفاقی و پنجاب حکومتیں نیشنل ایکسن پلان میں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں کوتاہیوں کی مرتکب ہورہی ہیں، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں اس لیے نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لاہور میں مردم شماری ٹیم پر دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن پاکستان میں انتشار کے خواہاں ہیں، وفاقی و پنجاب حکومتیں اپنے حصے کا کام سرانجام دینے میں کوتاہیوں کی مرتکب ہورہی ہیں، نیشنل ایکشن پلان پر جزوی عملدرآمد انتہائی مہلک ثابت ہوگا لہذا ملک دشمن قوتوں کے عزائم خاک میں ملانے کے لیے غیر معمولی حکمت عملی ناگزیر ہے، علاقائی صورتحال اور چیلنجز مدنظر رکھ کر تیار کی گئی حکمت عملی موثر ہوگی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : مردم شماری ٹیم پر خود کش حملہ، 4 فوجی جوان شہید
عمران خان نے لاہور دہشتگردی کے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد شفایابی کے لیے دعا بھی کی انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت زخمیوں کی معیاری اور مکمل نگہداشت یقینی بنائے۔