مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کرکٹرز آف دی ایئر منتخب

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی رواں سال کا وزڈن لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قراردیا گیا ہے


Sports Desk April 05, 2017
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی رواں سال کا وزڈن لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قراردیا گیا ہے . فوٹو : فائل

پاکستان ٹسیٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور سینئر بیٹسمین یونس خان کو وزڈن کرکٹرزآف دی ایئر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اور یونس خان وزڈن کے 5 بہترین کرکٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔ مصباح الحق اور یونس خان کو یہ اعزاز گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز 2-2 سے ڈرا کرنے اور پاکستان کو نمبر ون پوزیشن دلانے پر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل 15 پاکستانی کرکٹرز کو یہ ایوارڈ مل چکا ہے۔ آخری مرتبہ محمد یوسف کو 2007 میں یہ اعزاز ملا جب کہ یہ دوسری مرتبہ ہوا ہے کہ ایک سال میں 2 پاکستانی پلیئرز کو اس لسٹ میں شامل کیا گیا ہو، اس سے قبل 1997 میں 1997 میں پاکستان کے سعید انوراور مشتاق احمد کو اس فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی رواں سال کا وزڈن لیڈنگ کرکٹر آف دی ایئر قراردیا گیا ہے۔ ویرات کوہلی کا بیٹ تینوں فارمیٹس میں تواتر سے چلا، ان کی اچھی کارکردگی کی بدولت گزشتہ سال بھارت نے تینوں فارمیٹس میں انگلینڈ کے خلاف کلین سوئپ کیا۔ ٹیسٹ میں انہوں نے 75 کی اوسط سے رنز اسکور کیے، ان کی ایوریج ون ڈے کرکٹ میں 92 جب کہ ٹی 20 میں 106 رہی۔ کوہلی یہ ایوارڈ اپنے نام کرنے والے تیسرے بھارتی پلیئر ہیں۔ وریندر سہواگ 2 جب کہ سچن ٹنڈولکر ایک مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :یونس خان امپائر سے الجھ پڑے

انگلینڈ کے کرس ووئکس کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 26 وکٹیں حاصل کرنے پر وزڈن کا تاریخی ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔ انگلش کرکٹرز ٹوبے رولینڈ جونز اور بین ڈکٹ کو بھی اچھی کارکردگی پر یہ ایوارڈ ملے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔