کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران تصادم پولیس موبائل نذرآتش

آبادی اگرغیرقانونی ہے تو اسٹے نہیں دے سکتے، عدالت


ویب ڈیسک April 05, 2017
عدالت نے محکمہ ریونیو، کمشنر کراچی ، کے پی ٹی ، پولیس اور دیگر کو 19 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔: فوٹو: پی پی آئی

ISLAMABAD: مچھر کالونی میں سرکلرریلوے کی زمین پر تجاوزات کے خاتمے کے خلاف آپریشن کے دوران مظاہرین نے پولیس موبائل کو آگ لگادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ سرکلرریلوے کی زمین پر قائم تجاوزات کے خاتمے کےلیے پہنچا تو علاقہ مکین نے احتجاج شروع کردیا جودیکھتے ہی دیکھتے پرتشدد صورت حال اختیار کرگیا۔ مظاہرین نے محکمہ اینکروچمنٹ کے عملے کی سیکیورٹی کے لیے آنے والی ایک پولیس موبائل کو بھی آگ لگادی۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی جب کہ دوسری جانب سے وقفے وقفے سے پتھراؤ جاری رہا۔

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں مچھر کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن رکوانے کی درخواست کی سماعت کی۔ جس میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ وہ اس زمین پر 35 برسوں سے رہ رہے ہیں اور اب تجاوزات کے نام پر کسی نوٹس کے بغیر ہی ہمارے گھروں کو گرایا کیا جارہا ہے جسے روکا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، گیس اوردیگر یوٹیلٹیز کے کنکشنز کہیں بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں، آبادی اگرغیرقانونی ہے تو اسٹے نہیں دے سکتے، عدالت نے محکمہ ریونیو، کمشنر کراچی ، کے پی ٹی ، پولیس اور دیگر کو 19 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں