شام دو بم دھماکوں میں 82افراد ہلاک درجنوں زخمی

سرکاری فوج نے میزائل فائر کیے، شہری،دھماکے باغیوں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کی وجہ سے ہوئے، سرکاری فوج.


AFP January 16, 2013
شامی شہر حلب کی یونیورسٹی بم دھماکوں کے بعد تباہی کا منظر، ان دھماکوں میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔ فوٹو: اے ایف پی

شام میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 82 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ حلب میں حلب یونیورسٹی کے کیمپس میںہونے والے دوبم دھماکوں میں 82 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں طلباء بھی شامل ہیں۔بم دھماکوں کے بعد یونیورسٹی کے کیمپس میں خوف کا عالم تھا اور طلبا و دیگر افراد جان بچانے کیلیے ادھر ادھر بھاگتے رہے۔

6

شہریوں کے مطابق سرکاری فوج کی طرف سے فائر کیے جانے والے میزائل دھماکوں کا باعث بنے، دوسری طرف سرکاری فوج نے کہاکہ دھماکے باغیوں کی طرف سے داغے گئے میزائلوں کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملک کے دیگر علاقوں میں سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپیں جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں