ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان

امید ہے کہ گرین کیپس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،انضمام الحق


Sports Reporter April 05, 2017
امید ہے کہ گرین کیپس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے،انضمام الحق . فوٹو : فائل

لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں مصباح الحق کپتان، سرفراز احمد نائب کپتان ہوں گے۔ احمد شہزاد اور شان مسعود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ شاداب خان، حسن علی اور ڈومیسٹک کرکٹ میں تسلسل سے عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے محمد عباس اور عثمان صلاح الدین کو ڈیبیو کا موقع ملے گا۔ دیگر پلیئرز میں یونس خان، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم، محمد عامر، یاسر شاہ، وہاب ریاض اور حسن علی شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :ویسٹ انڈیز کے خلاف مصباح الحق کی آخری ٹیسٹ سیریز ہوگی

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کے ساتھ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سیزن میں پلیئرز کی فارم کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکواڈ کا انتخاب کیا گیا ہے۔ سینئر اور جونیئر پلیئرز کے امتزاج سے ٹیم کی پرفارمنس میں نکھار آئے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ گرین کیپس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔