وزیراعظم کی گرفتار کا حکم کراچی حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں فائرنگ

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیرائو، اہم شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ، شہری پریشان


Staff Reporter January 16, 2013
کراچی :سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف پیپلزپارٹی کے کارکن احتجاج کررہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد نامعلوم مشتعل افراد نے شہر کے بیشتر علاقوں ملیر ، اسٹیل ٹاؤن ، سہراب گوٹھ ، شارع فیصل ، پی آئی بی کالونی ، نیشنل ہائی وے اور دیگر علاقوں میں فائرنگ کر کے دکانیں اور دیگر کاروبار بند کرا دیا۔

مظاہرین متعدد دکانداروں اور ٹھیلے والوں کوتشدد کا نشانہ بھی بنایا ،اس دوران پولیس نے خاموش تماشائی کا کردار ادا کیا۔ پولیس کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ایس ایچ اوز کو مبینہ طور پر ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ فائرنگ کر کے دکانیں بند کرانے والوں کو دیکھ کر منہ دوسری طرف کر لیا جائے تاہم اگر وہ کسی گاڑی یا دکان کو آگ لگانے کی کوشش کریں تو انھیں روکا جائے۔

5

مشتعل افراد نے نیو کراچی ، خمیسو گوٹھ ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، میٹرک بورڈ آٓفس ، ناظم آباد ، گولیمار ، لسبیلہ ، محکمہ موسمیات ، یونیورسٹی روڈ ، نیپا چورنگی ، ابوالحسن اصفہانی روڈ ، راشد منہاس روڈ ، گلشن اقبال، حسین اسکوائر ، پرانی سبزی منڈی ، پپری ، نیشنل ہائی وے ، قائد آباد ، داؤد چورنگی ملیر15 ، شارع فیصل ، ایم اے جناح روڈ ، شارع لیاقت ، صدر ، کھارادر ، کاغذی بازار ، لی مارکیٹ ، ماڑی پور روڈ ، سائٹ میٹروول سمیت دیگر علاقوں میں ٹائر جلائے اور وزیر اعظم کے حق میں نعرے بازی کی۔

شہر میں اچانک بدنظمی دیکھ کر متعدد افراد خوفزدہ ہو گئے اور بازاروں میں خریداری کرنے والوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ متعدد علاقوں میں تاجروں نے ممکنہ ہنگامہ آرائی کے پیش نظر دکانیں اور دیگر کاروبار بند کر دیا اور فوری طور پر اپنے گھروں کی طرف روانہ ہو گئے، کشیدہ صورت حال اور خوف و ہراس کی وجہ سے جلد بازی میں متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں