صدر استعفی وزیراعظم گرفتاری دیں کارکن مارچ کی تیار ی کریں عمران خان

فوری انتخابات اورالیکشن کمیشن کی تشکیل نوکی جائے،سربراہ تحریک انصاف نے بھی حکومت کو7نکاتی ایجنڈاپیش کردیا

طاہرالقادری کے مطالبات کے حامی ہیں تاہم بزورطاقت تبدیلی نہیں چاہتے،لانگ مارچ پرطاقت استعمال نہ کی جائے۔ فوٹو: آن لائن

تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے عام انتخابات سے پہلے صدرزرداری کے استعفے ، وزیراعظم راجاپرویزاشرف سے متعلق سپر یم کورٹ کے فیصلے پرمکمل عمل۔

مقررہ وقت پرالیکشن کروانے اور الیکشن کمیشن کی تشکیل نوسمیت حکو مت کے سامنے7نکاتی مطا لباتی ایجنڈاپیش کردیااورکہاکہ ہے کہ طاہر القادری کی باتوں کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں مگرملک میں طاقت کے ذورپرتبدیلی کی حمایت نہیںکرتے،ملک میں تبدیلی صرف عوام کے ووٹوں سے آنی چاہیے،ہم ملک میںکسی غیرآئینی اقدام کوسپورٹ نہیںکرینگے،پیپلزپارٹی اور(ن)لیگ کے مک مکائووالی نگراں حکو مت کسی کوقبول نہیں ہوگی۔

1973کے آئین کے مطابق نگراں حکو مت اورالیکشن کمیشن کی تشکیل کی جائے،پاکستان تحر یک انصاف کے کا رکن تیار رہیں ہم کسی بھی وقت حکو مت کیخلاف''سونامی مارچ'' کی کال دے سکتے ہیں۔لاہور میں شاہ محمودقر یشی کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ حکومت لانگ مارچ کے شرکاپرکسی قسم کے تشدداوران پرفورسزکے استعمال سے بازرہیں۔




(ن) لیگ اور پیپلزپارٹی میں یہ مک مکائو ہو چکاکہ ''ادھرے ہم ادھرے تم ''جس کے تحت سندھ میں پیپلزپارٹی اور مر کزمیں(ن)لیگ حکو مت بنائے گی لیکن ہم ایساکسی صورت نہیں ہونے دینگے،اس میں کوئی شک نہیں کہ چیف الیکشن کمشنرایک اچھے انسان ہیں مگروہ پری پول دھاندلی کنٹرول کرنے میں کا میاب نہیں ہوسکے۔

ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ نے بھرپور سرکاری وسائل کا استعمال کیااور اب بھی دونوں پارٹیاں سر کاری وسائل سے انتخابی مہم چلارہی ہیں اوروزیر اعظم نے بھی اپنے صوابدیدی فنڈزسے15ارب اپنے حلقے میں استعمال کیے، ملک میں بروقت شفاف انتخابات کروائے جائیں،نگراںحکو مت کیلیے 2 پارٹیوں میں مک مکائوکے بجائے سب سے مشاورت کرکے غیر جانبدار نگراں حکو مت بنائی جائے، انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیرنہ کی جائے،ہزارہ کمیونٹی کو نشانہ بنانیوالے دہشتگردوںکوگر فتارکرکے سخت سزاد ی جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story