لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں

ملک کے بالائی علاقوں میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات

ملک کے بالائی علاقوں میں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات، فوٹو؛ این این آئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اورژالہ باری ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں سرگودھا، ملتان، نوشہرہ، گوجرہ، قصور اور گردونواح میں طوفانی بارشیں اورژالہ باری ہوئی جس سے ہر طرف جل تھل ہوگئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :اسلام آباد اور راولپنڈی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھاربارش




فیصل آباد میں سمندری اور تاندلیانوالہ میں بھی بارش اورژالہ باری ہوئی جب کہ راولپنڈی میں گزشتہ روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جو آج بھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔ راولپنڈی میں کلرسیداں میں شدید بارش اورژالہ باری سے سینکڑوں ایکڑ پر پھیلی گندم کی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔



دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بالائی علاقوں بشمول اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جن کی رفتار 100 کلو میٹر فی گھنٹہ سے بڑھ سکتی ہے جب کہ آندھی تیزہواؤں کی وجہ سے املاک کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کشمیر، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور عوام سے احتیاطی تدابیر اپنا نے کی اپیل کی ہے۔
Load Next Story