پہلے جیسے تعلقات نہیں رہ سکتے منموہن
تتہ پانی اورجندروٹ سیکٹروں میں بھارتی فوج نے رات 10اور 11 بجے کے دوران اچانک اور بلااشتعال گولہ باری کی۔ آئی ایس پی آر
بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے مقبوضہ کشمیر میں کنٹرول لائن پر ہونیوالے واقعات سے متعلق اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ تعلقات اب پہلے جیسے نہیں رہ سکتے۔
جولوگ اسکے ذمہ دارہیں انھیں انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے اورانھیں سخت سزاملنی چاہیے،امیدہے کہ پاکستان اس بات کو سمجھے گا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق منگل کوتقریب سے خطاب اور بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے ملکی سلامتی وخودمختاری اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کاحلف اٹھایاہے، ملک پرکوئی آنچ نہیں آنے دینگے چاہے ہماری جان کی کیوں نہ چلی جائے،انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کیخلاف کبھی جارحانہ عزائم نہیں رکھے اورنہ ہی پاکستان سے کشیدگی چاہتے ہیں تاہم پاکستان کی جانب سے کسی بھی حملے کا منہ توڑ جواب دیاجائیگا۔
ایک سوال پرانہوں نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کیخلاف افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا،بھارت مستحکم پاکستان اور افغانستان کا خواہاں ہے،خطے میںترقی کیلئے امن واستحکام لازمی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ملکی ایٹمی پروگرام کووسعت دینے کی راہ پرگامزن ہیں،ایٹمی توانائی کوعوام کی زندگیوں کیلیے خطرہ نہیں بننے دینگے،ادھربھارتی فوج کے سربراہ جنرل وکرم سنگھ نے وزیراعظم منموہن کے آئندہ متوقع دورہ پاکستان کی مخالفت کی ہے اورانہیں دورہ پاکستان نہ کرنیکامشورہ دیاہے۔