پاکستان کو کمزور کرنے والے فوج پر تنقید کرتے ہیں ترجمان پاک فوج
سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری ریاست کا فیصلہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اندر سے مضبوط کرنے میں سب کی بقا ہے جب کہ ملک کو کمزور کرنے والے فوج پر تنقید کرتے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے لندن میں پاکستان ہائی کمیشن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان، بھارت اور افغانستان سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے جب کہ سعودی عرب اور ایران کے ساتھ بھی اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی اتحاد میں راحیل شریف کی تقرری پاکستانی ریاست کا فیصلہ ہے جب کہ پاکستان پراکسی وارپریقین نہیں رکھتا اور خطے میں کشیدگی نہیں چاہتا، پاکستان میں امن کے لیے افغانستان سے اچھے تعلقات ناگزیر ہیں۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندر سے مضبوط کرنے میں سب کی بقا ہے جب کہ پاکستان کو کمزور کرنے والے فوج پر تنقید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد میں سہولت کاروں کا نیٹ ورک ختم کردیں گے، آپریشن رد الفساد کے تحت مدرسہ اصلاحات پر کام ہورہا ہے۔