کبیر خان کے معاملے پر پی سی بی نے یوٹرن لے لیا فارغ نہ کرنے کا اعلان

واضح کرتا ہوں کہ سابق کرکٹر رواں سال جولائی میں شیڈول ورلڈ کپ تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے،شہریارخان

واضح کرتا ہوں کہ سابق کرکٹر رواں سال جولائی میں شیڈول ورلڈ کپ تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے،شہریارخان ۔ فوٹو: فائل

کبیر خان کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے یوٹرن لے لیا۔

چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ غلط فہمی کی وجہ سے یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ انہوں نے ذاتی وجوہات پر ویمنز ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :کبیر خان کو ویمنز کرکٹ ٹیم کوچ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

شہریار خان نے کہا کہ واضح کرتا ہوں کہ سابق کرکٹر رواں سال جولائی میں شیڈول ورلڈ کپ تک اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ کبیر خان ویمنز ٹیم کی کوچنگ کے ساتھ بینک میں بھی ملازمت کررہے تھے اور اسی بنا پر انہیں عہدے سے ہٹایا گیا ہے تھا۔
Load Next Story