جنرل کیانی کی جگہ میں ہوتا توتبدیلی آچکی ہوتی مشرف

طاہرالقادری کالانگ مارچ کامیاب رہا،پہلے دن سے ہی انھیں میری حمایت حاصل ہے

حکمران اپنی مقبولیت کھوچکے ،انھیںحکمرانی کاکوئی حق نہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو۔ فوٹو: فائل

سابق صدرپرویزمشرف نے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری کے لانگ مارچ کو کامیاب قراردیتے ہوئے کہا کہ میری پہلے دن سے ہی ان کو مکمل حمایت حاصل تھی اگر آج جنرل کیانی کی جگہ میں ہوتا توکچھ نہ کچھ تبدیلی آچکی ہوتی۔

نجی ٹی وی سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکمران اپنی مقبولیت کھوچکے ہیں ان کوحکمرانی کا کوئی حق نہیں اورنہ ہی وہ ملک چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔




مجھے امید ہے کہ عوام انکا انتخابات میںکڑااحتساب کرینگے،ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ میں بھی ملک کومسائل سے نکالنے کی صلاحیت نہیں محض خیالی دعوے ہیں ملک میں تبدیلی عوام ہی لاسکتے ہیں ۔
Load Next Story