عدالتی فیصلے پر پی پی کے مخالف سیاسی کارکنوں کے بھنگڑے

سپریم کورٹ کے فیصلے کے حق میں ہم خیالوں کی ریلیاں،چیف جسٹس کے حق میں نعرے


Numaindgan Express January 16, 2013
اسلام آبادمیںبے یقینی کی فضامزیدگہری ہوگئی،ملک میںتبدیلی کی چہ میگوئیاں شروع فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کی جانب سے رینٹل پاور کیس میں وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کی گرفتاری کے حکم کے بعد کراچی اور سندھ بھر سمیت ملک کے مختلف شہروںمیں مختلف قسم کا ردعمل دیکھنے میں آیا۔

کہیں مظاہرے ، توڑ پھوڑ اور فائرنگ کی گئی اور کہیں مٹھائیوں کی تقسیم اور بھنگڑے جاری ہیں۔ راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کے کارکن ٹولیوں کی شکل میں رات گئے تک بینظیر کی جائے شہادت پراکٹھے ہوتے اورپارٹی کے شریک چیئرمین و صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ہم خیال کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کی حمایت میں حیدرآباد اور ڈیپلو میں مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی جبکہ فیصلے کی خوشی میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔

3

حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مسلم لیگ ہم خیال کے کارکنوں نے سپریم کورٹ کے حمایت میں مظاہرہ کیا اور سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔ مسلم لیگ ہم خیال کے کارکنوںنے ریلی بھی نکالی، شرکا نے پورے شہر کا گشت کیا اور مٹھائی تقسیم کی۔وزیراعظم پرویز اشرف کی گرفتاری کے فیصلے کی خوشی میں ملتان میں وکلاء مسلم لیگ(ن)، متحدہ شہری محاذ، تحریک انصاف اور مستقبل پاکستان پارٹی کی جانب سے علیحدہ علیحدہ مقامات پرجشن اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |