مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج ذاتی مسئلہ اور اس میں شرکت کرنا ضروری تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف احتجاج ذاتی مسئلہ اور اس میں شرکت کرنا ضروری تھا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
امریکی فیشن ماڈل بیلا حدید نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مسلمانوں پر لگائی جانے والی پابندی کے خلاف بات کرنے کے ساتھ اپنے مسلمان ہونے پر بھی بات کی۔


بیلا حدید کا کہنا تھا کہ ان کے لیے اس احتجاج میں شرکت کرنا ضروری تھا کیوں کہ یہ ان کے لیے کافی ذاتی مسئلہ ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران بیلا حدید کا کہنا تھا کہ امریکا میرے بھائی بہن اور میرے لیے گھر کی طرح ہی ہے، میرے والد ہمیشہ سے بہت مذہبی رہے، وہ ہمارے ساتھ عبادت کرتے تھے اور مجھے مسلمان ہونے پر فخر ہے۔
Load Next Story