مسجد نبوی ﷺ میں قرآن مجید کا 6 نئی زبانوں میں ترجمہ شامل

پشتو، تاجک،افریقی زبان فلانی، افغان دری،نیپالی اور دگبانی زبانیں شامل۔


APP April 06, 2017
پشتو، تاجک،افریقی زبان فلانی، افغان دری،نیپالی اور دگبانی زبانیں شامل۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں مسجد نبویﷺ میں محکمہ قرآن پاک نے قرآن مجید کا 6 نئی زبانوں میں ترجمہ شامل کردیا ہے۔

قرآن مجید کا ترجمہ ان 6 زبانوں میں جس میں 'پشتو' جو افغانستان، پاکستان اور ایران میں بولی جاتی ہے، اس کے علاوہ'' تاجک'' زبان جوکہ تاجکستان کی مادری زبان ہے، 'فلانی' جومغربی افریقہ اور وسطی افریقہ میں بولی جاتی ہے، 'دری' جوافغانستان کی زبان ہے، 'دگبانی' اور 'نیپالی' جوکہ نیپال کی قومی زبان ہے میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اب مسجد نبوی ﷺ میں دنیا بھر سے آنے والے زائرین کیلیے قرآن پاک کا 55 زبانوں میں ترجمہ دستیاب ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں