اولمپکس میزبانی میں لاس اینجلس پر پاکستان سے فیس بک ’لائکس‘ خریدنے کا الزام

2024 گیمز کے میزبان کا اعلان رواں برس 13 ستمبر کو کیا جائے گا۔


AFP April 06, 2017
2024 گیمز کے میزبان کا اعلان رواں برس 13 ستمبر کو کیا جائے گا۔ فوٹو:فائل

لاس اینجلس پر اولمپک گیمز 2024 کی میزبانی کیلیے جعلی کمپنیوں نے ذریعے فیس بک پر 'لائکس' خریدنے کا الزام عائد ہوگیا، اس سلسلے میں پاکستانی کمپنی کی خدمات لینے کا بھی دعویٰ سامنے آیا ہے۔

فرنچ ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ لاس اینجلس میزبانی حاصل کرنے کیلیے فیس بک پیج پر لائکس خرید رہا ہے، اس کام میں پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال کی کمپنیز ملوث ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 2016 کے اختتام پر اس پیج کو صرف 2 لاکھ لائکس ملے، ان میں سے زیادہ تر امریکا سے کیے گئے تھے مگر اپریل تک یہ تعداد 10 لاکھ ہوگئی، لائک کرنے والوں کی زیادہ تعداد پاکستان، بنگلہ دیش اور نیپال سے ہے۔

دوسری جانب لاس اینجلس نے میزبانی کیلیے اپنے حریف پیرس پر منفی مہم چلانے کا الزام عائد کیا، 2024 گیمز کے میزبان کا اعلان رواں برس 13 ستمبر کو کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں