بطور چیئرمین انتخاب نجم سیٹھی کا ہوم ورک مکمل

بورڈکا عہدہ دوبارہ سنبھالنے پرعدالت نے پابندی لگائی نہ خودایساکہا،سینئر آفیشل


Sports Reporter April 06, 2017
ذکا اشرف اورسرفراز نواز رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے توکوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بطور چیئرمین پی سی بی انتخاب کیلیے نجم سیٹھی نے ہوم ورک مکمل کرلیا۔

نجم سیٹھی کا راستہ صاف کرنے کیلیے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال کیا جا چکا،اب کرکٹ حلقوں میں بحث جاری ہے کہ عدالتی فیصلہ نجم سیٹھی کی راہ میں رکاوٹ بن جائے گا۔ البتہ ''ایکسپریس نیوز'' کے پروگرام اسپورٹس پیچ میں میزبان مرزا اقبال بیگ سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے اس حوالے سے امکانات مسترد کر دیے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں واضح طورپرمیں نے خود کہا تھا کہ اس وقت جو آئندہ الیکشن ہورہے تھے ان میں چیئرمین کا امیدوارنہیں بنوں گا،البتہ گورننگ بورڈ کی رکن کی حیثیت سے کام کرتا رہوں گا،بعد ازاں ہونے والے انتخابات میں میرے چیئرمین بننے پر نہ عدالت نے پابندی لگائی، نہ ہی میں نے خود کوئی ایسی بات کہی، ذکا اشرف اور سرفراز نواز اس ضمن میں کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کریں گے تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

تیسری مرتبہ بطور چیئرمین پی سی بی منتخب ہوکر تاریخ رقم کرنے کے سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ میں نہیں کہہ رہا کہ اس بار میرا ہی انتخاب ہوگا،شہریار خان کی رخصتی ہوئی تو گورننگ بورڈ کے 10ارکان میں سے کوئی بھی امیدوار بن سکتا ہے،بہرحال تاریخ میں نہیں پی سی بی رقم کرے گا، اصل تاریخ تو پاکستان سپر لیگ نے رقم کی،انہی خدمات کے صلے میں گورننگ بورڈ نے میرا نام تمغہ حسن کارکردگی کیلیے بھی بھیجا ہے۔

نجم سیٹھی نے سرفراز نواز کو ٹی وی پروگرامز میں بلانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹر2سال سے عدالت میں پیش نہیں ہورہے، سرفراز نے ایک سال میں بورڈ سے18لاکھ روپے لیے،اے ٹیم کے ساتھ لندن نہیں بھجوایا تو بدنام کرنے کی مہم شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |